سانبہ// ضلع سانبہ کے باڑی شاہ تلاب میں قوم و ملت کے نوجوان طبقہ کی طرف سے ایک روزہ عظیم الشان پیغام مصطفی کانفرنس انعقاد کیا گیا تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان مولانا صغیر احمد رضوی جوکھنپوری نے پیغمبر دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین وقوم و ملت سے گزارش کی کہ علماء کی عظمت و توقیر قوم پر لازم ہے کیونکہ انہی کی وجہ سے دین محفوظ ہے ۔انہوں نے کہاکہ قوم مسلم کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی قوم کے علماء اور ائمہ مساجد کا ادب و احترام بجالائیں۔ کانفرنس میں آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے ریاستی صدر مولانا مفتی فرید احمد شاہ مصباحی تنظیم علماء اسلام کے ضلع سانبہ کے صدر مولانا حفیظ احمد رضوی ،مولانا سرفراز احمد قادری مولانا عبدالقیوم نعیمی مولانا لیاقت علی نعیمی مولانا مزمل حسین رضوی نے بھی خطاب کیا۔ اس کانفرنس میں مولانا سید سرفراز احمد رضوی ،مولانا عبدالغنی رضوی حافظ مشتاق احمد مولانا خالد حسین وغیر نے بھی موجود تھے ۔کانفرنس کے کے دوران ضلع سانبہ میں دینی خدمات سرانجام دینے پرمولانا حفیظ احمد رضوی اور مولانا حفیظ احمد رضوی کو رضا ٹرسٹ کی طرف سے ایوارڈ دینے کے علا وہ حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔اس پروگرام کے دوران رضا ٹرسٹ کے چیئر مین مو لانا سید ساحل رضا ودیگران کی طرف سے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔