جموں// سابق وزیراور بی جے پی جنرل سیکریٹری و کشمیر انچارج سنیل شرما نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔سابق وزیر نے لیفٹیننٹ گورنر کو عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ایڈوکیٹ ابھینو شرما، سابق صدر جے اینڈ کے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں اور بی جے پی جموں و کشمیر کے ترجمان نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور جموں میں سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے دو مستقل بنچوں کی تشکیل اور کام کرنے کے معاملے کو پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر اور سینئر ایڈوکیٹ کو میرٹ کی بنیاد پر ان کے حقیقی مطالبات کے مناسب ازالے کا یقین دلایا۔