عارف بلوچ
اننت ناگ//پولیشن فری ماحول کو یقینی بنانے کا پیغام لے کر کیرالہ کا ایک نوجوان گذشتہ ڈیڑھ برس سے مختلف ریاستوں اور ملکوں کے سفر پر ہے۔کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ارشاد احمد گذشتہ ڈیڑھ برس سے سائیکل پر مختلف شہروں اور ہمسایہ ممالک کا سفر کر رہے ہیں۔ ارشاد ‘گو گرین’ (Go Green) کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ ارشاد گزشتہ روز لداخ سے کشمیر وارد ہوئے اور جموں کے راستہ سے میانمار کے سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے ارشاد نے کہا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے ملک کی مختلف ریاستوں کے ساتھ ساتھ نیپال کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں وہ عوام سے قدرتی وسائل کی قدر کرنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ ارشاد کا کہنا ہے کہ وہ کیرالہ، کلکتہ سے ہوتے ہوئے نیپال اور وہاں سے دہلی، منالی کے راستہ سے لداخ پہنچے جہاں سے وہ کشمیر وارد ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جموں کے راستہ سے بھوٹان اور میانمار پر روانہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں وہ لوگوں سے سائکل کے ذریعے سفر کرنے کو ترجیح دینے کی تلقین کر رہے ہیں۔وادی کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: کشمیر کے لوگ انتہائی زیادہ مہمان نواز ہیں۔ وادی کشمیر قدرتی حسن سے مالا مال ہے لہذا یہاں کے باشندوں کو اس قدرتی نعمت کے تحفظ کے لیے زیادہ فکر کرنے کی سعی کرنی چاہئے