پیرس//اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال اور سابق نمبر ایک کدامبی سری کانت نے اورلیانس ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ شروعات کی۔ سائنا نے خواتین کے سنگلز کے پہلے دور کے مقابلے میں آئرلینڈ کی ریچیل دراگھ کو بدھ کے روز کھیلے گئے میچ میں صرف 21 منٹ میں 21-9, 21-5 سے شکست دے کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی جہاں اب ان کا مقابلہ فرانس کی میری باٹومینے سے ہوگا۔ اس بیچ سری کانت نے ہم وطن اجے جے رام کو صرف 25 منٹ میں 21-15, 21-10سے شکست دے کر اگلے راونڈ میں جگہ بنائی جہاں اب ان کے سامنے ملیشیا کے جیم چون وئی کا چیلنج ہوگا۔ پرنو جیری چوپڑا اور این سکی ریڈی نے مسکڈ ڈبلز میں آسٹڑیلیا کی جوڑی ڈومنک اسٹپسٹس اور سیرینا اواونگ کو 21-7, 21-18 سے شکست دی۔ خواتین کے ڈبلز میں اشونی پونپا اور سکی ریڈی نے ڈنمارک کی املی مگلوڈ اور فریزا راون کو 21-9, 17-21, 21-19 سے شکست دی۔ خواتین کے سنگلز کے کوالیفکیشن سے اہم ڈرا میں جگہ بنانے والی ایرا شرما نے فرانس کی لیوس ہوئت کو 12-21, 21-14, 21-17 سے شکست دی اور اب ان کا اگلا مقابلہ بلغاریہ کی ماریہ متسووا سے ہوگا۔ یواین آئی۔ م س