کیف// یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے زیر کنٹرول مشرقی ڈونیٹسک علاقے کے کچھ حصوں میں رہنے والے شہریوں کوخالی کرنیکا حکم دیا ہے۔مسٹر زیلینسکی نے کہا کہ لڑائی شدت اختیار کر سکتی ہے اور جتنے زیادہ لوگ ڈونیٹسک کے علاقے سے نکلیں گے، وہ اتنے ہی زیادہ محفوظ رہ سکتے ہیں۔یوکرائنی صدر کا یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس نے اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کے حکام کو روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیراہتمام ڈونیٹسک علاقے کے ایک دیگرحصے میں 50 یوکرینی جنگی قیدیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے مدعو کیا ہے۔(یو این آئی)