تھنہ منڈی //گزشتہ دنوں راجوری میں ہوئے ایک سڑک حادثے کے دوران شدید زخمی ہونے والے بچے کی دوران علاج ہوئی موت کو لے کر مکینوں نے بہروٹ میں احتجاج کرتے ہوئے اہل خانہ کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا ۔واضح رہے کہ 18ستمبر کو ایک سڑک حادثے کے دوران زخمی ہوئے کمسن بچے کو میڈیکل کالج راجوری رلاج معالجہ کےلئے منتقل کیا گیا تھا جس کے دوران اس کا انتقال ہو گیا تھا ۔اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاتھا کہ جی ایم سی راجوری میں ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت شعاری کی وجہ سے بچہ لقمہ اجل بن گیاجبکہ انتظامیہ نے اہل خانہ کو یقین دلایا تھا کہ ان کو انصاف فراہم کیا جائے گا ۔بہروٹ میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں مکمل جانچ کر کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے ۔