کنگن//زوجیلا ٹنل کے نزدیک تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک ملازم کی موت واقع ہوئی۔ میگا انفراسٹریکچر کمپنی کی گاڑی(ٹرالر)گمری جارہا تھا، جس کے دوران وہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں کمپنی کا ملازم وکرم جیت سنگھ ساکن پنجاب اور ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوئے ۔ اسپتال لیجاتے ہوئے ملازم دم توڑ بیٹھا جبکہ ڈرائیورزیر علاج ہے۔واقعہ کے بعدگمری اوربال تل ٹنلوں پر مزدوروں اور ملازمین نے ایک دن کیلئے کام بند کیا۔ ٹنلوں کی تعمیر کے دوران یہ پہلی ہلاکت ہے۔