جموں //سکاسٹ یونیورسٹی جموں میں سابق وائس چانسلر کے عزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبوں کے پروفیسروں و دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔سکاسٹ یونیورسٹی ٹیچنگ ایسوسی ایشن جموں کی طرف سے منعقدہ الوادعی تقریب کے دوران مقررین نے یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر پی کے شرما کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دور میں یونیورسٹی نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں یونیورسٹی نے تعلیمی میدان کے علا وہ ،ریسرچ اور تعمیر و ترقی کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔اپنے خطاب میں سکاسٹ یونیورسٹی ٹیچنگ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر وکاس شرما نے کہاکہ سابقہ وائس چانسلر یونیورسٹی کیمپس میں بابا جیتو آڈیٹوریم ،کرشی وگیان کیندر سانبہ ،بوئز ہوسٹل ،تریکٹا گیسٹ ہاوس ودیگر تعمیر ات میں ایک اہم رول ادا کیا ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں طلباءکے علا وہ کسانوں کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کر نے میں ایک اہم رو ل ادا کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ سابقہ وائس چانسلر کے دور میں 73سکاسٹ یونیورسٹیوں میں سے جموں زراعی یونیورسٹی نے 15ویں پوزیشن تک پہنچی۔اس تقریب میں ڈاکٹر سشیل شرما ،ڈاکٹر دویندر شرما ،ڈاکٹر انیل بٹ ،ڈاکٹر وویک آریہ ،ڈاکٹر پی کے راہی ودیگران بھی موجود تھے ۔