جموں//سکاسٹ جموں کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پردیپ کمار شرما نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ ڈاکٹر شرما نے سکاسٹ جموں میں وائس چانسلر کے عہدے کا اپنا پانچ سال کا دورانیہ فروری 2019 میں مکمل کیا ۔ انہوں نے گورنر کو زرعی یونیورسٹی میں تحقیقی اور تدریسی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی غرض سے اُن کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر اور ڈاکٹر شرما نے سکاسٹ جموں کو تعلیم اور تحقیق ایک ایک اعلیٰ مرکز بنانے سے جُڑے امور کو بھی زیر بحث لایا ۔ گورنر نے انہیں نیک خواہشات دیں ۔