جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار نوین کمار چودھری جو کہ ریاستی سطح کے پروجیکٹ سکریننگ کمیٹی ( ایس ایل پی ایس سی ) کے چئیر مین بھی ہیں، کی صدارت میں کرشی بھون تالاب تلو جموں میں آج راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا ( آر کے وی وائی ۔ رافٹر ) کے بارے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا ( آر کے وی وائی) کے تحت 2019-20 کے دوران کی جانے والی حصولیابیوں کا جائیزہ لیا اور مذکورہ سکیم کے تحت 2020-21 کیلئے ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ سالانہ ایکشن پلان جو کہ متعلقہ حکام کی جانب سے سالانہ ایکشن پلان کی ہدایت کے تحت منظور کیا تھا کہ سکیم کے چند اجزاء کا جائیزہ لینے کیلئے منصوبہ ایس ایل ایس سی کو پیش کیا جائے گا ۔
پرنسپل سیکرٹری نے کسانوں کو فارمرس پروڈکشن آرگنائیزیشن ( ایف پی او) اور مقامی خاص فصلوں کے فروغ کے ذریعے مقامی خاص فصلوں کے فروغ ، مصنوعات پر مبنی برانڈ کو فروغ دینے ، حیاتیاتی زراعت ، کھیتوں میں جدید مشینری کے استعمال اور زراعت پر مبنی تجارت کو فروغ دینے کی جانب راغب کرنے سے ہی اُن کی آمدن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ نوین چودھری نے متعدد اجزاء کے تحت فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے اور بنیادی سطح پر واضح اثر پیدا کرنے کیلئے مختلف مرکزی معاونت سے جاری سکیموں ( سی ایس ایس ) کے نفاذ کیلئے زراعت ، باغبانی اور دیگر اتحادی شعبوں کی کوششوں کو متحد کرنے پر زور دیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ تمام مستحقین کیلئے لاگو سکیموں میں آدھار سیڈنگ اور ڈی بی ٹی کے ذریعے 100 فیصد امداد کی منتقلی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ ایلو ویرا کی کاشت ، ایلو ویرا پروسیسنگ یونٹوں کے قیام ، شہد بانی یونٹوں ، مشروم ڈبہ بند کرنے کے یونٹوں کے قیام اور پولٹری ماہی پالن اورپشو پالن شعبے کیلئے مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرنے والے منصوبوں کو فروغ دیں ۔
انہوں نے محکمہ انیمل ہسبنڈری کو خاص طور پر کووڈ 19 وبائی امراض کے بعد جانوروں کی سرجری میں شامل عملے کیلئے پی پی ای کٹس کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ۔ اس سے قبل ڈائریکٹر زراعت کشمیر اے اے اندرابی جو مشن ڈائریکٹر آر کے وی وائی بھی ہیں ، نے 2019-20 کے دوران مختلف سکیموں کے اغراض مقاصد اور حصولیابیوں اور 2020-21 کیلئے تجویز کردہ منصوبوں کے بارے میں مجموعی نظریہ پیش کیا ۔ ڈائریکٹر زراعت جموں اندر جیت نے سال 2019-20 کے دوران کی جانے والی حصولیابیوں کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی ۔ اس چمیٹنگ میں موجود دیگر افسران میں وائس چانسلر ایس کیو اے ایس ٹی پروفیسر آر کے گپتا ، پرنسپل چیف کنزرویٹر برائے جنگلات جے اینڈ کے ڈاکٹر موہت گیرا ، ڈائریکٹر زراعت جموں اندر جیت ، ڈائریکٹر سی اے ڈی جموں سمتا سیٹھی ، ایم ڈی ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ بھوانی رکوال شامل ہیں ۔ڈائریکٹر پشو پالن جموں ، ڈائریکٹر باغبانی جموں ، ڈائریکٹر باغبانی پی اینڈ ایم جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر پشو پالن جموں ، ڈائریکٹر پھول بانی جموں ، ڈائریکٹر پھول بانی کشمیر ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سکاسٹ جے ، ڈائریکٹر پلاننگ اے پی ڈی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ کشمیر صوبے کے افسران بشمول وی سی سکاسٹ کے ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر ، ڈائریکٹر سی اے ڈی کشمیر ، ڈائریکٹر باغبانی کشمیر ، ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ کے ، ڈائریکٹر پشو پالن کشمیر اور ڈائریکٹر بھیڑ پالن کشمیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت ۔