سنگلدان //جمعہ کو گیمون انجینئرنگ کانفرنس ہال ہڑوگ میں ریجنل پرویڈنٹ فنڈ افسر جموں رضوان الدین کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بھوج پرشاد ہیڈ ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن پٹیل جوائنٹ ویجر ، دنیش ایگزیکیٹیو ایچ آر گیمون انڈیا نے اس کانفرنس میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ریلوے ملازمین یا ٹھیکیداروں کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کو پنشن سکیم یا پرویڈنٹ فنڈ اسکیم کے بارے میں جانکاری دی اور ملازمین کو ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا ۔