سرینگر//وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے ایس کے آئی سی سی میں صنعت کاروں اور تعلیمی ماہرین کے ساتھ اپریشنلائیزیشن آف نالج انیشیٹو کے سلسلے میں تیسری ورکنگ گرؤپ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے دوران پروفیسر مٹو نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں روز گار کے بے شمار وسائل موجود ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کے اندر موجود صلاحیتوں اور قابلیت کو نکھارہ جائے۔صنعت کاروں اور تعلیمی ماہرین کی طرف سے دی گئی تجاویز اور سفارشات پر غور وخوض کیا گیا۔میٹنگ میں کے سی سی آئی کے صدر اور ممبران بھی موجود تھے۔