نیویارک//کیف(یواین آئی) روس کے حملے کا مقابلہ کرنے میں مدد کرنے کیلئے ایک بین الاقوامی بٹالین میں شامل ہونے کے یوکرین کے اعلان پر تقریباً تین ہزارامریکی رضاکاروں نے اتفاق کا اظہار کیا ہے۔یوکرینی صدر وولودیمر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کئے گئے ایک جذباتی ویڈیو میں 16 ہزار غیر ملکی رضاکاروں کی ’بین الاقوامی فوج‘ کا ذکر کیا ہے۔انہوں نے رضاکاروں سے ’یوکرین ،یورپ اور دنیا کی حفاظت میں شامل ہونے‘ کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا،’’ ہمارے پس کھونے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے،لیکن ہماری اپنی آزادی ہے۔‘‘وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق،نئی اکائی- یوکرین کے علاقائی دفا کی بین الاقوامی فوج،غری ملکیوں کے ذریعہ تقرری کی جائے گی جو یوکرینین کے ساتھ مل کر روسی حملہ آوروں کو پیچھے ہٹانے کیلئے تیار ہیں۔یوکرین کے بین الاقوامی دفاعی فوج میں شامل ہونے کے خواہش مند غیر ملکی شہریون کیلئے سبھی ضروری معلومات والی ایک ویب سائٹ شروع کی گئی ہے۔