ماسکو//روس نے اپنے اینٹی ائیر کرافٹ ڈیفنس سسٹم کے نئے اور جدید میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ روسی وزارت دفاع نے میزائل تجربے کی ویڈیو بھی جا ری کردی ۔روسی وزارت دفاع نے میزائل تجربے کو کامیاب قرار دیا ہے ۔ روسی حکام کے مطابق یہ تجربہ قازقستان کے علاقے سیری شاگان ملٹری گراؤنڈز سے کیا گیا۔ میزائل تجربے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔یو این آئی