یو این آئی
نئی دہلی// کانگریس نے اتوار کو جنتا دل (یو) کے رہنما اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کا نام لئے بغیر ان پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ رنگ بدلنے میں گرگٹوں کو ٹکر دینے اور دھوکہ دینے والوں کو پورا ملک دیکھ رہا ہے اور بہار کی عوام انہیں معاف نہیں کرے گی۔کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہاکہ ’’ملک میں ‘آیا رام-گیا رام’ جیسے بہت سے لوگ ہیں۔ پہلے وہ اور ہم ایک ساتھ لڑ رہے تھے۔ جب میں نے لالو جی اور تیجسوی جی سے بات کی تو انہوں نے بھی کہا کہ نتیش جا رہے ہیں۔ اگر وہ رکنا چاہتا تو رک جاتا، لیکن وہ جانا چاہتا ہے، ہمیں یہ بات پہلے سے معلوم تھی لیکن ہم نے انڈیا کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ نہیں کہا۔