جموں/گذشتہ روز خدمت ِ خلق کے جذبے سے سرشار رحمت اللعالٰمین فاونڈیشن کی جانب سے جموں شہرسے کچھ میل کی دور ی پر واقع وجے پور تلوڑی میں تقریباً ۲۰۰ سے زائد لوگوں میں کھانا تقسیم کیا گیا ۔واضح رہے کہ تنظیم ہندوستان کے دیگرمقامات پر بھی اسی طرح کے کئی پروگراموں کاانعقاد وقتاً فواقتاً کرواتی رہتی ہے اور ریاست جموںو کشمیر میں رحمت اللعالٰمین فائونڈیشن کی جانب سے یہ پہلی تقریب تھی۔ اس موقع پر رحمت اللعالٰمین فاونڈیشن کے صدر ،سی ۔پی عبدالقادر اور اُن کے ہمراہ تنظیم کی نائب صدر نوشین فاطمہ نے بھی اپنے ہاتھوں سے غُرباء اور مساکین لوگوں میں کھانہ تقسیم کیاجو واقعہ ہی ایک اہم اور مقدس کام ہے ۔اس سلسلہ میں تنظیم کے صدر کے مطابق اس قسم کی تقاریب کاانعقاد کرنے کامقصد غربت میں گزر بسر کر رہے لوگوں کو سہارا فراہم کرنا ہے ۔وا ضح رہے عالمی شھدہ کونسل اور رحمت اللعالٰمین فاونڈیشن کے بانی ڈاکٹر شیخ اسماعیل قاسم جنہوں نے چند روز پہلے جموں و کشمیر کے دورے کے دوران وجے پورسانبہ کا دورہ بھی کیا تھا اور یہاں کے مقامی لوگوں اور علماء اکرام سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیاتھا ۔ان کے اس دورے کے بعد ریاست میں ان کی زیر نگرانی پہلی بار رحمت اللعالٰمین فائونڈیشن کی جانب سے وجے پور سانبہ میں اس تقریب کا انعقاد ہوا جو واقعہ ہی ایک مقدس کام کی شروعات تھی۔