جموں //راما کرشنا مشن میں سوامی وویکا نند ،شری ماں شاردا دیوی اور شری شری ٹھاکور رام کرشنا پرم ہنس جی کے تین روزہ سالانہ تقریبات اتوار کے روز اختتام پذیر ہوگئی۔ایک بیان کے مطابق اختتامی تقریب میں ہزروں کی تعداد میں عقیدت مندوںنے شرکت کی۔دن کا آغاذ بھگتا سممیلن سے کیا گیا۔بعد میں متعدد پروگرام منعقد کئے گئے ،جس کی سیکرٹری راما کرشن مشن آشرم گوالیار سوامی تیجو میا نندا نے صدارت کی ، جن کی عزت افزائی سیکر ٹری آر کے ایم جموں سوامی نرانتر نند جی نے کی ۔اپنے خطاب میں سوامی جی نے پوترماتا کی زندگی کے متعلق بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ماں کی زندگی شفقت اور دعاووں سے بھر ی ہوئی تھی۔اس سے قبل سوامی وویکا نند پر بولتے ہوئے سوامی نرانترانند جی نے کہا کہ سماجی ضروریا ت کو پورا کرنے کیلئے راما کرشن نے وویکا نند کو چُنا ،تاکہ وہ انکے مشن کو پورا کر سکیں۔سرمت وویکا نند فورم کے نائب صدر کلدیپ کمار شرما نے جموں آشرم کی جانب سے در دست لئے گئے متعدد سرگرمیوں کا ڈوگری زبان میں خلاصہ کیا۔چندی گڑھ کی نامور گلوکارہ میت کور نے بھجن سندھا پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر پورن چند شرما نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔