رام بن//جموں سری نگر قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ کے قریب بدھ کی دوپہر سبزیوں سے بھری گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں گرنے کے بعد ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ جموں سے سری نگر جانے والی ٹاٹا مہندرا کا رجسٹریشن نمبر جے کے 02 سی ایل-8544 اپنے ڈرائیور سے قابو سے باہر ہو گئی اور بیٹری چشمہ پر کئی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرابھی شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی رضاکاروں پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ہلاک اور زخمی دونوں کو ضلعی ہسپتال رام بن منتقل کردیا۔پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24سالہ ظفر حسین ولد عبدالرشید ساکن کثر تحصیل و ضلع ریاسی کے نام سے کی جبکہ زخمی کی شناخت 21سالہ امجد ولد ذاکر حسین ساکن کثر تحصیل وضلع ریاسی کے طور پر کی ہے۔ وہ ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن میں زیر علاج ہے۔