رام بن //ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی رام بن کی جانب سے بدھ کے روز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول رام بن میں ایک قانونی بیداری کیمپ کا اہتمام کیا ۔کیمپ کی قیادت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ رام بن انوپ کمار شرما نے کی۔ جنہوں نے طلاب کو تیزاب حملہ کے متاثرین ، خواتین پر گھریلو تشدُد ایکٹ اور ذہنی طور مریض بیماروں یا ناخیز افراد کے حقوق کی جانکاری دی ۔کیمپ میں کل ملا کر 11طلاب نے ان موضوعات پر روشنی دالی جسکے بعد ایڈوکیٹ رنوجے کمار ،تنویر وانی اور سرفراز احمد ، جو کہ ڈی ایل ایس اے کے وکلاء ہیں ،نے غیر رسمی لیکچر دیا ۔بعدازاں ، اپنے خطاب میں مہمان خصوصی سی جے ایم ،انوپ کمار شرما نے ان تینوں موضوعات کے قانونی پہلووں پر جانکاری دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ لوگوں میں جانکاری پھیلانے سے طلاب کو خصوصاً دیہی علاقوں کے طلاب کو فائدہ پہنچے گا۔