سید اعجاز+اشرف چراغ +عازم جان
پلوامہ ،کپوراہ ،بانڈی پورہ//’راشٹریہ ایکتا دیوس’ کے موقع پر پولیس نے وادی کشمیر میں ‘رن فار یونٹی’ پروگراموں کا سلسلہ منعقد کیا۔آفیسران نے ‘رن فار یونٹی’ پروگرام کے پیچھے تصور کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ پروگرام سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی یاد میں پورے ملک میں منایا گیا۔پلوامہ میں میراتھن دوڑ “رن فار یونٹی”میں پولیس، سی اے پی ایف، طلباء اور پلوامہ کے مقامی نوجوانوں نے حصہ لیا۔ میراتھن ڈی پی ایل پلوامہ سے شروع ہوئی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس آفس پلوامہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں یادگاری نشانات اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ سب ضلع ترال میں اونتی پورہ پولیس کی جانب سے کل’’رن فار یونٹی ‘‘ کے تحت ترال بالا سے ہرد میر تک ایک دوڑ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ترال کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ہے۔دوڑ ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول اور ایس ایچ او ترال عبد الرحمان از خود نگرانی کر رہے تھے۔
لڑکوں کی ریلی میں عاقب منظور یو پی ایس سیر نے پہلی، امت سنگھ گرونانک پبلک اسکول نے دوسری اور اعجاز یوسف ہائی اسکول ماحچھامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی لڑکیوں کے زمرے میں تابینہ رشید سی پی ایم۔اسکول. نے پہلی جبکہ فضا منظور گرلز ہایر سیکنڈری اسکولوں ترال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ڈوئیفوڈ ساگر دتاترے نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، کپواڑہ میں ” رن فار یونٹی” کو جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس، پرنسپل ایچ ایس ایس کپواڑہ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، راشد یونس، ڈی وائی ایس اینڈ ایس او جتیندر سنگھ، انتظامیہ اور یوتھ سروسز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران، اہلکاروں کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ادھرضلع بانڈی پورہ کے مختلف عمر کے 600 سے زائد طلبا ئنے حصہ لیا۔ ریس کو ڈی وائی ایس پی بانڈی پورہ اشفاق عالم نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ایونٹ کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی اور جیتنے والوں کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔بڈگام میں ایس پی بڈگام گوہر احمد نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔دوڑریلوے اسٹیشن بڈگام سے شروع ہوئی اور تقریباً 2 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام پر اختتام پذیر ہوئی۔ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام میں اختتامی تقریب کے دوران، ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے افسران کی کہکشاں کے ساتھ مل کر جیتنے والوں اور شرکاء میں نقد انعامات، یادداشتیں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ سوپور میں یہ دوڑ ریلوے کراسنگ سے شروع ہوکر سیر کراسنگ تک گیا۔بانڈی پورہ میں مختلف عمر گروپوں کے 600 سے زائد طلباء نے تین زمروں یعنی سینئر، جونیئر اور لڑکیوں میں حصہ لیا۔ تقریب کا آغاز پازل پورہ بانڈی پورہ سے ہوا اور ایس کے اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوا۔ تقریب کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی اور 6ویں رینک تک پوزیشن حاصل کرنے والے فاتحین کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا ۔ادھرڈی پی ایل کولگام سے دوڑشروع ہوئی اور سنگس پر اختتام پذیر ہوئی ۔شوپیاں میں کھلاڑیوں اور مقامی نوجوانوں نے حصہ لیا، ڈی پی ایل شوپیاں میں مضمون نویسی اور کوئز مقابلے کا پروگرام بھی ہوا۔بارہمولہ میں، فروٹ منڈی کانسپورہ سے ڈی آئی جی این کے آر بارہمولہ ادے بھاسکر بلانے ڈی آئی جی ایس ایچ کیو بی ایس ایف بارہمولہ راجیش کمار کے ساتھ “رن فار یونٹی” کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی بارہمولہ آر کے پریہار، چیئرمین ایم سی بارہمولہ اور پولیس، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 3 کلومیٹر طویل دوڑ کا یہ پروگرام پروفیسر شوکت علی اسٹیڈیم خواجہ باغ بارہمولہ میں اختتام پذیر ہوا جس میں جی ڈی سی بارہمولہ کے طلباء ، سول سوسائٹی کے ارکان، سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 400 سے زائد افراد نے پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کیْ