راجوری//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے شعبہ نباتات وحیوانات کے زیراہتمام شجر کاری کی گئی ۔اس دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت، رجسٹرار پروفیسر اقبال پرویز ،پروفیسر شجاع الدین،پروفیسر جی ایم ملک ڈین اردو،عربی اور اسلامک اسٹیڈیز اور ڈاکٹر سوشیل ورماکے علاوہ طلبا وطالبات نے بھی شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے باضابطہ طور پر اپنے ہاتھوں سے یونیورسٹی کی سائنسی پارک میں ایک پودا نصب کیا ۔انہوںنے اس موقعہ پر شجرکاری کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس روئے زمین پر ہماری سانس کی طرح درخت بھی ضروری ہیں۔انہوں نے پیڑ پودوں کی اہمیت وافادیت پر بولتے ہوئے ماحولیاتی سائنس کو بڑھاوا دینے پر زور دیا۔یونیورسٹی احاطے میں پہلے مرحلے میں1250مختلف قسم کے پودے لگائے گئے ہیںاور خطہ پیر پنچال میں 10000افراد سے پودے لگوانے کا ارادہ ہے تاکہ پوری یونیورسٹی ہریالی اور صاف ستھرے ماحول میں بدل جائے۔