راجوری //ضلع انتظامیہ راجوری نے حال ہی میں ناجائز تجاوزات مخالف مہم کے دوران اجڑنے والے سات خاندانوں کو گھر تعمیر کرنے کیلئے امداد فراہم کی ہے ۔ان خاندانوں کو 1.25لاکھ روپے کی امداد فراہم کی گئی ہے اور تعمیر کے پچاس فیصد مکمل ہونے پر انہیں مزید 1.50لاکھ روپے دیئے جائیںگے ۔اس کے علاوہ تعمیراتی میٹریل بھی فراہم کیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے بازآبادکاری پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور امدادی رقم بے گھر خاندانوں کو دی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے ان خاندانوں کو گھر تعمیر کرنے کیلئے امداد فراہم کرنے کے علاوہ ان کے بچوں کی تعلیم کیلئے اخراجات اور راشن وغیرہ بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔