جموں// سرکاری سکولوں کے طالب علموں کی بہتر کارکردگی کے بعد اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے سکولی تعلیمی محکمہ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے 400ذہین طالب علموں کے لئے 50لاکھ روپے کے وظیفے کو منظوری دی ہے۔کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے بارہویں جماعت کے 99 اور دسویں جماعت کے 100 طالب علموں کو بالترتیب 15000روپے اور 10,000 روپے کا وظیفہ دیا جائے گا۔اسی طرح جموں خطے سے تعلق رکھنے والے بارہویں جماعت کے 100اور دسویں جماعت کے 98 طالب علموں کو بالترتیب 15000روپے اور 10,000روپے کا وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ دریں اثنا سکولی تعلیم محکمہ نے ریاست جموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والے ان 12 کیڈٹوں ، جو راشٹریہ انڈین ملٹری کالج دھیرا دون میں زیر تربیت ہیں کے حق میں 3.5لاکھ روپے کے وظیفے کو منظوری دی ہے۔