جموں//الیکشن کمیشن کے ملکی سطح پر بیداری مہم چلانے کے ایک حصے کے طور پر ریاستی محکمہ الیکشن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو الیکٹورل عمل کے بارے میں واقفیت فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا تاکہ یہ لوگ انتخابات میں خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے کئی افراد اس موقعہ پر موجود تھے اور ای وی ایمز / وی وی پی اے ٹیز و دیگر جدید ٹیکنالوجی سے متعلق جانکاری حاصل کی۔قومی سطح کے ماسٹر ٹرینٹروں نے مکمل انتخابی عمل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوانتخابات کے مکمل عمل کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے ای وی ایمز / وی وی پی اے ٹیز کے استعمال کے بارے میں لائیو ڈیمو پیش کیااور شرکا¿ کے خدشات کو دُور کرنے کی کوشش کی۔میڈیا سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے پروگرام میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ماہرین نے ووٹروں اور سیاسی جماعتوں کی سہولیت کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے چند نئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی جو آن لائن پورٹل کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گے۔ماہرین نے اس موقعہ پر کہا کہ ایسے پروگرامو ں کے انعقاد کا مقصد الیکٹورل عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانا ہے۔