واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // دنیا میں مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اس سے 9.5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے سبب 20 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جان سے جا چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں اب تک نو کروڑ 50 لاکھ تین ہزار 533 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 20 لاکھ 29 ہزار 938 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.39 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.97 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔ صحت ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 71 ہزار 773 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,52,419 ہوگئی ہے۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 84.88 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2.09 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34.30 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 63،558 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں 34.05 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 89,429 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں ، تقریباً 29.69 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 70,422 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ترکی میں کووڈ 19 کی وجہ سے 23,997 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ تقریباً 23.87 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 23.81 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 82,177 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک تقریباً 22.52 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 82,177 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 20.51 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 46,781 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 19.08 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 48,631 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجینٹینا میں کووڈ۔19 سے 17.99 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 45227 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا سے 16.09 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور قریب 45,407 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن کے 14.35 متاثر ہوئے ہیں اور 33,355 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جنوبی افریقہ کورونا متاثرین کے معاملے میں ایران سے آگے نکل گیا ہے یہاں کورونا متاثرین کے کیسز تقریباً 13.38 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔
روس میں کورونا کے 22857 نئے معاملے سامنے
ماسکو /یواین آئی/ روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22857 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ایک دن پہلے 23،586 معاملے سامنے آئے تھے۔کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے پیر کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22857 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ملک میں اب تک کورونا معاملوں کی تعداد بڑھ کر 3591066 ہوگئی ہے۔ نئے معاملوں میں 2504 ایسے معاملے ہیں جن میں کوئی علامات نہیں پائی گئیں ہیں اور ملک میں اب کورونا معاملوں کی شرح 0.6 فیصد رہ گئی ہے۔ماسکو میں کورونا کے 3679 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس عرصے میں ملک میں 471 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک روس میں کورونا سے مجموعی طور پر 66037 لوگ ہلاک چکے ہیں۔کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2978764 ہوگئی ہے۔
ویکسین کی فراہمی | امیر ممالک کو غریب ملکوں پر ترجیح افسوسناک: عالمی ادارہ صحت
جنیوا//عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ بات ٹھیک نہیں ہے کہ امیر ممالک کے نوجوانوں کو غریب ملکوں میں رہنے والے نوجوانوں سے قبل کورونا مخالف ویکسین دیا جائے ۔ٹیڈروس ایڈہنوم نے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی میٹنگ کے دوران جنیوا میں کہا کہ غریب ممالک میں صرف 25ٹیکہ لگائے جارہے ہیں جبکہ 50امیر ممالک میں 39میلن( تین کروڑ 90لاکھ) لوگوں کو ویکسین دئے جارہے ہیں۔ بغیر کسی ملک کا نام لئے انہوں نے کہا کہ غریب ملک کو 25ملین ویکسین نہیں بلکہ صرف 25ویکسین دئے گئے ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینوں کی ہم سب کو ضرورت ہے اور وہ تعداد میں بھی اچھا خاصا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں یہ خطرہ ہے کہ ویکسین ایک کو راحت جبکہ دوسرے کو غرب کی وجہ سے تکلیف دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ وہنے کی وجہ سے غیرب ممالک میں لوگوں کو ٹیکہ نہیں لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ویکسین بنانے والی کمپنیاں منافوں کی وجہ سے امیر ممالک کو ترجیح دے رہی ہیں جہاں عالمی ادارے کے اعداد وشمار بتا رہے ہیں لیکن ویکسین کقو بڑے پیمانے پر استعمال کیلئے منظور کیا جاتا ہے۔