ماسکو //روس میں ‘دنیا کے سردترین’ شہر کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک گِر گیا اور مچھلی جمانے کے لیے فریج کی ضرورت نہیں رہی۔تفصیلات کے مطابق روس کے اکثرعلاقوں کی شدید سرد ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، ماسکو سے 5,000 کلومیٹر مشرق میں روس کے مشرق بعید کے پرما فراسٹ پر واقع شہر کے رہائشیوں کو سخت ترین سردی کا سامنا ہے ۔جہاں درجہ حرارت اکثر -40 ڈگری سیلسیس سے نیچے چلا جاتا ہے ۔ تاہم شہر نے اس ہفتے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور درجہ حرارت -50 ڈگری سے نیچے گر گیا، جس کے بعد مچھلی جمانے کے لیے فریج کی ضرورت نہیں رہی۔خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی رہائشی اناستاسیا گروزدیوا نے کہا کہ ’آپ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ آپ یا تو اس کے مطابق ایڈجسٹ ہوتے اور لباس پہنتے ہیں یا آپ کو تکلیف ہوتی ہے ۔اناستاسیا گروزدیوا سردی سے بچنے کے لئے ڈبل سکارف، ڈبل دستانے ، متعدد ٹوپیاں اور ہڈز پہن رکھے تھے ۔