واشنگٹن / /دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے لگاتار بڑھتے قہر کے درمیان دنیا میں اس وبا کی وجہ سے 17.41لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 7.93 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک دنیا کے 191ممالک میں 79310157 افراد کو متاثر کیا ہے ، جب کہ 17لاکھ 41ہزار 837مریض فوت ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.86 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 329022افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار 164 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17لاکھ 41 ہزار 528ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2کروڑ 18لاکھ 55ہزار 489مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 274 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 61لاکھ 29 ہزا ر147کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے ۔)یواین آئی
روس میں گذشتہ24گھنٹوں میں | کورونا کے29018نئے کیسز
ماسکو//روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ‘کووِڈ۔19’ کے 29018 نئے کیسز کے سامنے آنے کے ساتھ ہی کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2992706ہو گئی ہے ۔ اس دوران کووِڈ۔19 کے 563 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار سے بڑھ کر 53659 ہو گئی ہے ۔ روس کے کورونا وائرس رسپونس سینٹر نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق روس کے 85علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 29018نئے کیسز درج کئے گئے جن میں سے 4543 افراد میں کورونا وائرس کی کوئی بھی علامت سامنے نہیں آئی ہے ۔ ان نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد اب 2992706 ہو گئی ہے اور یومیہ ایک فیصد کی شرح سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ دارالحکومت ماسکو میں سب سے زیادہ 7315 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد سینٹ پیٹرس برگ میں 3751 اور ماسکو علاقے میں کورونا وائرس کے 1576 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔یو این آئی
برطانیہ میں چھ لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی گئی
لندن// برطانیہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی دوسری لہر سے بچاؤ کیلئے اور وائرس کی روک تھام کیلئے تیزی سے ویکسینیشن مہم چلائی جارہی ہے اور اب تک چھ لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔برطانیہ کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک چھ لاکھ سے زائد افراد کوادویات بنانے والی کمپنی ’فائزر-بایو انٹیک ‘کی کورونا ویکسن کی پہلی خوراک دی گئی ہے ۔جمعرات کو برطانیہ کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا’’ لاجسٹک کے چیلنجوں کے باوجود نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے نے شاندار کام کیا ہے ، برطانیہ میں اب تک 61933 افراد کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔‘‘انگلینڈ میں 521000 ، اسکاٹ لینڈ میں56000 ویلز میں22,000، اور شمالی آئرلینڈ میں16,000سے زائد افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق آنے والے ہفتوں کے دوران کورونا ویکسین کی زیادہ مقدار کی دستیابی سے حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔گذشتہ ہفتے برطانیہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی نئی قسم سامنے آئی ، جو ملک میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ وائرس کا نیا اسٹرین کووڈ 19 کا سبب بنتا ہے۔
کینیڈا کو ماڈرنا کی کورونا ویکسین کی1.68لاکھ خوراک کی پہلی کھیپ
ماسکو// کینیڈا کو ماڈرنا کورونا وائرس ویکسین کی 168000 خوراک کی پہلی کھیپ مل گئی ہے ۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹوڈو نے یہ اطلاع دی ہے ۔ کینیڈا کی قومی صحت ایجنسی نے ملک کی ٹیکہ کاری کی مہم میں کورونا وائرس کے خلاف جدید ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے ۔ ٹوڈو نے جمعرات کی دیر رات ٹویٹ کرکے کہا’’ماڈرنا کی کووِڈ ویکسین کی پہلی کھیپ کینیڈا میں آ گئی ہے ، یہ 168000 خوراک کا حصہ ہے ،جو ہم اس مہینے حاصل کرنے والے تھے ‘‘۔ ماڈرنا سے کینیڈا کو چار کروڑ خوراک ملنے والی ہے‘۔ عوامی خدمات کی وزیر انیتا آنند کے مطابق ویکسین کی یہ کھیپ ملک کے شمال میں استعمال میں لائی جائی گی۔