واشنگٹن / // پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس وبا سے نجات کیلئے کئی ممالک میں کورونا کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ اس دوران پوری دنیا میں اس انفیکشن سے بیس لاکھ 56 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے اور 9.61 کروڑ افراد انفکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 191 ممالک میں 20 لاکھ 56 ہزار 241 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں اورنو کروڑ 61 لاکھ 42 ہزار 794 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور پانچ کروڑ 30 لاکھ 97 ہزار 341 افراد اس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثروں کی تعداد 2.42 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ چار لاکھ سے زائد مریض ہلاک چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35.74 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ 65632 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں 34.76 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 91643 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ فرانس میں اس وائرس سے 29.96 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 71482 مریض فوت ہوچکے ہیں۔اٹلی میں اب تک 2 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 82554 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں اب تک 23.99 لاکھ افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوچکے ہیں اور 24328 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 23.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 537694 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں اس ائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20.59 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور 47263 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے 19.23 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 49004 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائن میں کووڈ ۔19 سے 18.07 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 45832 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا سے 16.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1,4,704 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن سے 14.39 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 33407 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 13.56 لاکھ تک ہوچکی ہے اور 38388 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں اب تک 13.42 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 56973 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں 12.06 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 21847 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیرو میں اب تک 10.60 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 38770 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔رومانیہ میں کورونا سے 6.95 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 17271 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بیلجیم میں 6.78 لاکھ سے زیادہ افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ 20435 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی میں کووڈ ۔19 سے 6.73 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 17547 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 6.09 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 12953 ہوگئی ہے ۔