بیجنگ / جنیوا / / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 75.02 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس مہلک وبا کے سبب4.21 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 75،02،278 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 421032افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس وائرس سے متاثر34 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثرہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا میں اول مقام پر ہے اوربرازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے مقا م پر ہے ۔ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 10956نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد297535تک پہنچ گئی ۔ اسی دوران 396 افراد کی ہلاکت کے سبب ہلاک شد گان کی تعداد بڑھ کر 8498 ہوگئی ہے ۔اس وقت ملک میں کورونا کے123842ایکٹو کیسز ہیں جبکہ147194افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک2023385افراد متاثر ہوچکے ہیں اور113818افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک802828 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 40919افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔روس میں بھی کووڈ 19 کے وبا کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہاں اب تک501800افراد متاثر ہوئے ہیں ۔اور یہاں اس وبا کے سبب 6522 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی اس وبا سے صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے ۔ اب تک292860افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41364افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس وبا نے یورپی ملک اٹلی میں شدید قہر بر پا کیا ہے ۔ یہاں اب تک اس وبا سے34167افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور236142 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں اب تک242707افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27136افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔چین میں اب تک 84216افراد متاثر ہو ئے ہیں اور 4638 ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 192493افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 29349افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جرمنی میں بھی 186691افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8772 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں۔اب تک ترکی میں174023افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔