نیویارک // مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ’’کووڈ ۔19‘‘ سے دنیا بھر میں 16.12 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 7.22 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں 7.22 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ 12 ہزار 14 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.62 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2.99 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔جان لیوا وبا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر موجود ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 98.84 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک 93.88 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال کیسز کم ہوکر 3.52 لاکھ رہ گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 355 ہوگئی ہے ۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69.01 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.82 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 26.29 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ، 46404 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں 24.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 58015 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں برطانیہ نے ایک بار پھر اٹلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور 18.54 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں اوراس ملک میں اب تک 64267 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ وہیں اٹلی میں 18.43 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 64520 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں اب تک تقریبا 18.36 لاکھ افراد کووڈ 19 سے متاثر اور 16417 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس جان لیوا وبا سے اب تک 17.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 47624 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ارجنٹائنا میں کووڈ 19 سے 14.98 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 40،766 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک لگ بھگ 14.26 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 39053 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جرمنی میں تقریبا 13.51 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 22106 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے اب تک 12.50لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 1.14 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔