سرنکوٹ// سرنکوٹ کی پنچایت دندی دھڑا میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔ جمعہ کی رات ہوئی توفانی بارش کی وجہ سے دندی دھڑا میں کئی مقام پر سڑک پوری طرح ختم ہو چکی ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ہوئی شدید بارش کی وجہ سے پہلے سے تباہ شدہ سڑک انتہائی خراب ہوگئی ہے ۔گلزار کوہلی نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ مشری موڑ کے مقام پر سڑک پوری طرح تباہ ہو گی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے نکاسی کا کوئی بندوبست ہی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بارشوں کا پانی سڑک سے ہی گزرتا ہے جس کی وجہ سے سڑک کیساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں میں کسانوں کی زراعی زمینوں کا نقصان بھی ہو رہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابط سڑک کی بہتری کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔