جموں//صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹرایم کے بھنڈاری نے دربارموئوکے سلسلے میں انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ملازمین کے رہائشی کوارٹروں کامعائینہ کیا۔ اس دوران آئی جی پی جموں ڈاکٹرایس ڈی سنگھ ،ڈپٹی کمشنر جموں کمارراجیورنجن ،کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن رمیش کمار، چیف انجینئر پی ایچ ای اشوک گنڈوترہ اورمحکمہ ایسٹیٹ کے سینئرعہدیدار بھی موجودتھے۔ صوبائی کمشنرنے کمپنی باغ ، پونچھ ہائوس ،مٹھی ،جانی پور، توپ شیرخانیاں، ریہاڑی، سروال، بی سی روڈودیگرمقامات پردربارموئوملازمین کے رہائشی کوارٹروں کاجائزہ لیا۔اس دوران صوبائی کمشنرنے محکمہ ایسٹیٹ کوکوارٹروں کی مرمت کے کام کوجلدازجلدمکمل کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران بجلی،پانی ،صفائی ستھرائی سہولیات کوبہتربنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایات دیں کہ وہ رہائشی کوارٹروں میں سہولیات یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ملازمین کوپریشانیوں کاسامنانہ کرناپڑے۔