جموں //گور نمنٹ وومن ڈگری کالج گاندھی نگر میں شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ’خوراک کے تحفظ ‘پر 2روزہ ورکشاپ شروع کی گئی ۔اس ورکشاپ کا افتتاح کالج پر نسل ڈاکٹر کوشال سموترہ نے شعبہ کیمسٹری کے ایچ او ڈی ودیگر شعبوں کے پروفیسروں کی اور طلباء کی موجودگی میں کیا ۔اس ورکشاپ کے دوران فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شعبہ کے ماہرین نے طلباء کو خوراک کے تحفظ ، پھلو اور سبزیوں کو خراب ہو نے سے بچانے کے طریقہ کار کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔ماہرین کے مطابق اس جدید دور میں ،خوراک ،پھلوں اور سبزیوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے تحفظ میں رکھا جاسکتا ہے ۔اس ورکشاپ کو مختلف نشستوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے دوران پھلوں اور سبزیوں سے بنائی گئی مصنوعات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ورکشاپ میں ڈاکٹر شالانی شرما ،پروفیسر اشونی کمار کھجوریہ ،ڈاکٹر منظور احمد شاہ ،ڈاکٹر مونیکا ہنس ودیگران بھی موجود تھے ۔