سلہٹ//یو این آئی//شفالی ورما (42) کی دھماکہ خیز اننگز اور دیپتی شرما (7/3) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کو 74 رن سے شکست دے کر خواتین ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہندستان نے تھائی لینڈ کو 20 اووروں میں 149رن کا ہدف دیا جس کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 74رن ہی بنا سکی۔اوپنر شیفالی نے 28 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رن بنائے ۔ ان کی اننگز کی بدولت ہندستان آخری اووروں میں رن ریٹ رک جانے کے باوجود تھائی لینڈ کو 148 رن کا ہدف دے سکا۔فائنل میں ہندستان کا مقابلہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بلے بازی کے لیے بلایا اور پہلی وکٹ کے لیے 38 رن کی شراکت کے بعد اسمرتی مندھانا (13) کی وکٹ بھی حاصل کی۔دوسرے سرے سے تاہم شیفالی نے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور پاور پلے میں ہندستان نے 47 رن جوڑے ۔شیفالی کی وکٹ کے بعد کریز پر آنے والی کپتان ہرمن پریت کور نے جمائمہ روڈریگز کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 28 گیندوں پر 42 رن جوڑے ۔ ہرمن پریت نے 30 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 36 رن جبکہ جمائمہ نے 26 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 27رن بنائے۔21رن پر تھائی لینڈ کی چار وکٹیں گرنے کے بعد کپتان نیومول چائی وائی اور نتایا بوچتھم نے 42 رن کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو 63رن تک پہنچایا حالانکہ اس وقت تک 17اوور گزر چکے تھے ۔