جموں//خصوصی جج اینٹی کرپشن ادھم پور کی عدالت میں خزانہ عامرہ کو 9.55 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے معاملے میں سورن سنگھ سلاریہ ڈائریکٹر سیم سم ہوٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ اور وہائٹ ہوٹل کٹرا اور محکمہ مال کے دیگر عہدیداروںکے خلاف اے سی بی نے چارج شیٹ پیش کی۔اینٹی کرپشن بیورو نے دفعہ 5 (1) (ڈی) کے تحت پی ایس وی او جے (اب اے سی بی) کے کیس ایف آ ئی آر نمبر 12/2011 میں چارج شیٹ پیش کی۔ یہ کیس اْس وقت کی ریاستی ویجی لنس آرگنائزیشن (اب اے سی بی) کے ذریعہ سوارن سنگھ سلاریا ولد ندھان سلاریہ ساکن گائوں چوہانہ پٹھان کوٹ ، ہربنس سنگھ ولد لیہار سنگھ ساکن بشناہ جموں ، کنال شرما تحصیلدار ریاسی ، رتن سنگھ نائب تحصیلدار کٹرا ، حکم چند سرکل گرداور کٹرا اور اوم پرکاش پٹواری حلقہ کے خلاف خزانہ عامرہ کو 9.55 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میںدرج کیاگیاتھا۔