جموں//گوجربکروال یوتھ دیش باڈی کے صدرچوہدری نزاکت کھٹانہ نے گذشتہ روز اکھنورروڈ جموں کے علاقہ راج پورہ منڈلی میں گوجروں کے رہائشی کلوں کومنہدم کرنے کی انتظامیہ کی کارروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں جاری پریس بیان کے مطابق چوہدری نزاکت کھٹانہ نے کہاکہ پولیس اورمحکمہ ریونیوکے اہلکاروں نے زبردستی رہائشی کلے ڈھانے کیلئے گوجربکروال کنبوں کوشدیدزدوکوب کیااورخواتین کوبھی زخمی کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈی سی جموں نے انہیں یقین دلایاتھاکہ کلوں کونہیں ہٹایاجائے گالیکن بدقسمتی سے بغیرکوئی پیشگی اطلاع دیئے ان کلوں کوگرادیاجوکہ سراسرظلم اورغیرانسانی عمل ہے۔کھٹانہ نے کہاکہ اگران لوگوں کوپیشگی نوٹس دیاجاتاوہ اپنے گھریلوسامان کوبچالیتے مگرایسانہ کرنے ان غریبوں پرظلم کے پہاڑتوڑے گئے ۔