عظمیٰ نیوز سروس
جموں // یہاں کی ایک عدالت نے جمعرات کو فاروق عبداللہ پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو پوچھ گچھ کے لیے پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔63 سالہ ملزم کمل سنگھ جموال کو سخت سکیورٹی کے درمیان سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا۔پولیس نے یہ کہتے ہوئے اس کی تحویل کا مطالبہ کیا کہ حملے کے پیچھے محرکات کا پتہ لگانے اور اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے مزید پوچھ گچھ ضروری ہے کہ آیا ملزم کا کسی تنظیم یا فرد سے کوئی تعلق تھا۔عدالت نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد پانچ روزہ پولیس ریمانڈ کی اجازت دیتے ہوئے پولیس کو ہر 24 گھنٹے بعد ملزم کا مناسب میڈیکل چیک اپ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا”میں نے یہ کسی کے کہنے پر نہیں کیا، میں نے اس پر گولی چلائی ہے،” ۔