سرینگر//برچ بلاسٹرز برزہامہ نے گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں کھیلے گئے جے کے پی ایل سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا۔پہلا کوارٹر فائنل برچ بلاسٹرز برزہامہ اور نننو سٹارز کے درمیان کھیلا گیا۔ برچ بلاسٹرز برزہامہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ عادل گنگولی (45 گیندوں میں 89) اور وسیم کاچرو (29 گیندوں میں 30) اپنی ٹیم کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ نننوسٹارز کے لیے میر سلیم اور رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ زاہد نائیک (43 گیندوں میں 54) اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے واحد کھلاڑی تھے۔ برچ بلاسٹرز برزہامہ کی جانب سے روف ، جاوید جادو اور اشتیاق رسول نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عادل گنگولی کو شاندار بیٹنگ پرپر پہلے کوارٹر فائنل میں مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔