عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//آکاش بائی جوز کی جموں و کشمیر پریمیر لیگ سیزن دوم میںبٹ لائنز کپواڑہ نے ٹیم سپیکٹرم کنگز کو 4رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔بٹ لائنز کپواڑہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ روف میر نے قیمتی 81 اور ویشو کھتری نے 51رنز بنائے۔ سپیکٹرم کنگز کیلئے توقیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں سپیکٹرم کنگز کی ٹیم 202 رنز بنا سکی۔ سپیکٹرم کی جانب سے محمد منظر نمایاں رہے جنہوں نے 97 رنز بنائے۔ بٹ لائنز کپوارہ کی جانب سے روف میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسرے میچ میں علی جانہ نے برچ بلاسٹرزبرزہامہ کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ بی بی بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151/9 رنز بنائے ۔سجادغنی نے 34 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ سٹینڈ آؤٹ پرفارمر میانک راوت تھے جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20گیندوں میں 39رنز بنائے اور 2وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بی بی بی کی جانب سے سنیل کمار اور نوید کڈو نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ علی جانہ کے لئے عمران غنی اور عادل وانی نے بالترتیب 50اور 49 رنز بنائے۔ یہ علی جانہ کی مسلسل تیسری جیت ہے۔بعد ازاں میانک راوت کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔