عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
سرینگر//جموں اینڈ کشمیر پریمیئر لیگ (جے کے پی ایل) کے دن کے ایک پْرجوش آغاز میں ایلیگنٹ اسٹرائیکرز نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔سرینگر جم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میںپانچ وکٹ کے نقصان پر 177رنز بنائے۔ سید رسول نے 84 اور راجہ مظفر نے 52 رنز بنائے۔ ایلیگینٹ اسٹرائیکرز کی جانب سے زاہد نبی نے صرف 24 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کی شاندار کارکردگی حریر صوفی کی طرف سے سامنے آئی جو مین آف دی میچ ثابت ہوئے۔جواب میں ایلیگینٹ اسٹرائیکرز نے ہدف 19 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، حریر صوفی نے 78 اور اویس شاہ نے 40 رنز بنائے۔ سرینگر جم خانہ کی جانب سے عابد شیخ نے ایک وکٹ حاصل کی۔