عظمیٰ نیوز سروس
جموں//آئندہ دیودھر ٹرافی کے لیے نارتھ زون کی ٹیم کا انتخاب کرنے کے لیے شمالی زون زونل سلیکشن کمیٹی کی نئی دہلی میں میٹنگ ہوئی۔جے کے سی اے کے چار کھلاڑیوں یعنی شوبھم کھجوریا، ویورنت شرما، یودھویر سنگھ اور عاقب نبی کو نارتھ زون کی نمائندگی کے لیے چنا گیا ہے۔ سلیکٹرز نے 15 کے مرکزی اسکواڈ کے علاوہ 8 ریزرو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ عاقب نبی ریزرو فہرست میں شامل ہیں۔جے کے سی اے کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں بریگیڈیئر انیل گپتا نے بتایا کہ دیودھر ٹرافی 24 جولائی سے 03 اگست تک پڈوچیری میں کھیلی جائے گی۔ یہ JKCA کی ٹوپی میں ایک اور پنکھ ہے اور J&K میں کرکٹ کے بڑھتے ہوئے قد کا اعتراف ہے۔ ذیلی کمیٹی کے اراکین نے دیودھر ٹرافی کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے ٹورنامنٹ میں اپنی شناخت بنائیں گے۔