جموں// پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون اور ٹرانسپور ٹ کمشنر ڈاکٹر ایس پی وید نے یہاں جے رائیڈ سیف ایپ کی شروعات کی ۔اس ایپ کی بدولت شہریوں کو روڑ سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقعہ پر ڈاکٹر سامون نے عام لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تلقین کی تاکہ اُن کا سفر آسان اور پُر تحفظ بن سکے۔اُنہوں نے کہا کہ اس ایپ کی بدولت اوور لوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جیسے امور سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ اس ایپ کی بدولت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق بروقت جانکاری ملے گی۔ڈاکٹر وید نے کہا کہ ایپ کی بدولت خطرناک صورتحال سے بچنے میں مددملے گی اور ٹریفک قوانین کی موثر عمل آوری میں بھی مدد ملے گی ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ایپ کی بدولت مسافر گاڑیوں میں لاپروائی برتنے اور متعلقہ اہلکاروں کی طرف سے بروقت کارروائی یقینی بنے گی اور بروقت کارروائی کے لئے موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ کوجانکاری فراہم کی جائے گی۔آئی جی ٹریفک آلوک کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنراں اور دیگر سینئر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔