نئی دہلی //وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں امریکی وزیرِخارجہ اینٹنی بلنکن سے ملاقات کی۔ ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دوطرفہ تعاون اور علاقائی و عالمی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-بحر الکاہل، افغانستان، میانما،اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے معاملات اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے بارے میںبات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ بات چیت میں بھارت-امریکہ ویکسین شراکت داری پر بھی توجہدی گئی، جس کا مقصد اور زیادہ فراہمی اور سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ِس بات چیت سے ہماری اہم شراکت داری، اور زیادہ ٹھوس ہوگئی ہے اور تعاون کا ہماراایجنڈہ اور بھی وسیع ہوگیا ہے۔بعد میں ایک پریس بریفنگ کے دوران جنوب ایشیا کیلئے امریکہ کے قائم مقام اسسٹنٹ سکریٹری Dean Thompson نے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ ویکسین کی تیاری ، حصولیابی اور فراہمی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔