جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن شرما نے ڈپٹی مئیر پورنما شرما اور چیئر مین ہیلتھ اینڈ سینٹیشن کمیٹی بلدیو سنگھ بلوریہ کے ہمراہ جموں میں صحت وصفائی کا جائزہ لینے کیلئے جے ایم سی کے سینٹری سپروائزروں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔میٹنگ میں جوائنٹ کمشنر (اے) پردیپ سنگھ منہاس، ہیلتھ افسر ڈاکٹر سلیم خان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سینٹری سپر وائزری کو تن دہی اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ،تاکہ جاری موسم گرما اور آنیوالے بارشوں کے موسم میں عوام کی توقعات کا احترام ہو۔اجلاس میں نالیو ںسے مبلہ ہٹانے اور چائینا گھاس جڑ سے نکالنے کی ہدایت دی گئی ،تاکہ ڈینگو و دیگر بیماریاں نہ پھیل سکیں۔مئیر نے جے ایم سی کے تمام وارڈوں اور کلکشن پوائنٹوں پر مناسب فاگنگ اور چھڑکائو کرنے کی بھی ہدایت دی۔مئیر نے شہر میں تما م کلکشن پوائنٹوں سے کوڑا کرکٹ ہٹانے کی ہدایت دی۔انہوں نے سپروائزروں کو متعلقہ کونسلروں کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ شہر کی صفائی وستھرائی یقینی بنائی جا سکے۔