ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 48 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور 101 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 2 افراد فوت ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، عسر ،ٹھاٹھری و گندوہ میں ہوئی کویڈ جانچ کے دوران 48 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اس دوران 100 مریض شفایاب ہوئے ہیں اور چوبیس گھنٹوں میں کاہرہ تحصیل کے 60 سالہ شہری و کھیلینی کے 70 سالہ بزرگ کی گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں موت ہوئی ہے۔ اس طرح سے ضلع میں کورونا وائرس سے اب تک 94 افراد فوت ہوئے ہیں اور 4815 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 1044 رہ گئی ہے جن میں 41 کو ہسپتال آئسو لیشن و 1003 مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔