جموں//جموںتوی گالف کورس ( جے ٹی جی سی ) نے جموںوکشمیر کے نوجوانوں میں کھیل کو فروغ دینے کے لئے جموں توی گالف کورس سدھرا میں جونیئر گالف کپ 2022ء کا اِنعقاد کیا۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم روہت کنسل نے جموں توی گالف کورس کے سیکرٹری مناو گپتا کے ساتھ ایونٹ کی پہلی گیند کوٹیڈآف کیا۔ٹورنامنٹ میں آرین گپتا ، سبیہ شرما، ابھے جیت سنگھ، ابھیناش سنگھ، اَرمان کنسل ، گرفتح سنگھ، ریان گپتا ، سمبھاوی گپتا ، عبداللہ ، اتھرورشی ، ادھیان گجرال ، ایس بابا ، ایس اے خان ، شریدھا گپتا ، آراو سنگلا ،ہماس سنگلا اور تہلیل احمد نے شرکت کی۔ماسٹراتھرورشی کو ٹورنامنٹ کا مجموعی فاتح قرار دیا گیا جبکہ ماسٹر آرین گپتا کو رَنر قرار دیا گیا ۔ اِس کے علاوہ ماسٹر ہشام بابا نے سٹریٹ ڈرائیو (15فٹ ) کے لئے ایوارڈ جیتا ، سب سے لمبی ڈرائیو کا ایوارڈ شمبھاوی گپتا ( 250 میٹر)کو دیا گیا جبکہ ہول نمبر 2پرپن کے قریب ترین پوزیشن ماسٹر ادھیان گجرال نے حاصل کی۔ماسٹر آرین گپتا ، ماسٹر اَرمان کنسل ، ماسٹر ریان گپتا ، ماسٹر اتھرورشی اور شریدھا گپتا کو ان کے گروپوں میں فور بالز میں بہترین منتخب کیا گیا۔پرنسپل سیکرٹری نے جیتنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے نوجوان نسل میں گولفنگ کلچر کو اُبھارنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے تقریب کے کامیابی سے اِنعقاد پر سیکرٹری جے ٹی جی سی اور اِنتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کے ٹورنامنٹوں کا باقاعدہ سے اِنعقاد ہونا چاہیے۔پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری جے ٹی جی سی نے فاتحین ، رَنر اَپ اور دیگر کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور مومنٹوز پیش کئے جنہیں مختلف زُمروں میں بہترین قرار دیا گیا۔دریں اثناء ،دوسرا جونیئر گالف تربیتی کیمپ جے ٹی جی سی میں اختتام پذیر ہوا۔پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم و اطلاعات روہت کنسل نے اِختتامی تقریب کی صدارت کی اور تربیت حاصل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کئے۔.