سرینگر//10 ویں سب جونیئر اور جونیئر (بوائز اینڈ گرلز) نیشنل پینک سیلٹ چیمپئن شپ 13 جنوری سے 16 جنوری تک ضلع اسپورٹس کمپلیکس، شری گرو گووند جی اسٹیڈیم، ناندیڑ مہاراشٹر میں منعقد ہوئی، جہاں گرینڈ واریرز اکیڈمی سری نگر کے امداد علی چاندی کا تمغہ لیا۔انڈین پینکاک سلات ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مہاراشٹرا پینکاک سلات ایسوسی ایشن نے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔اپنے وزن کے زمرے میں امداد علی 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حریفوں میں دوسرے نمبر پر رہے۔امداد علی کو چھٹے فیڈریشن کپ کے لیے منتخب کیا گیا جو 19 سے 21 جنوری تک گوا میں ہونے جا رہا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ان کی صحت کی خرابی کے باعث وہ گھر واپس آ رہے ہیں۔اس ایونٹ میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے 1200 سے زیادہ کھلاڑی شامل تھے۔کوچ عادل حسین نے کہا کہ میں قومی چیمپئن شپ کے لیے امداد علی کو سپانسر کرنے پر Cemtac Cement کا بے حد مشکور ہوں۔