سرینگر// انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر وجے کمار کا کہنا ہے کہ وادی میں جنگجو مساجد کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جنگجوؤں کی طرف سے ایسا کرنے کی مذمت کرنی چاہئے۔آئی جی پی کشمیر نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا’’ جنگجوؤں نے حملے کرنے کی خاطر مساجد کا غلط استعمال کیا ہے، پانپور میں19 جون2020کوایک مسجدمیں پناہ لینے والے تین جنگجومارے گئے، سوپور میں یکم جولائی 2020 اور شوپیاں میں9 اپریل 2021 کو ایسا کیا گیا‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’سیول سوسائٹی، مساجد انتظامیہ، لوگوں اور میڈیا کو اس طرح کی کارروائیوں کی مذمت کرنی چاہئے۔‘‘