جموں// ڈوگرصدر سبھا کے انتھک کاوشوں کے بعد نام نہاد ڈوگرہ بہادر جنگجو جنرل زوراور سنگھ کے مجسمے کی شان کی رفتہ بحالی کیلئے ڈوگرصدر سبھا نے گورنر کے صلاحکار بی بی ویاس کی جانب سے جاری احکامات پر تشکر کااظہار کیا ہے ۔یہاں جاری پریس بیان میں ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر نے کہاہے کہ ڈوگرہ صدر سبھا کی انتھک کاوشوں کے بعد ہی جنرل زوراورسنگھ کے مجسمے کی رفتہ بحالی ممکن ہوئی ہے۔ انہوںنے اس ضمن میں مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاہے کہ سبھا نے گزشتہ تین ماہ سے اس ضمن میں سرکاروں کو گھیرے میں لیا اور یہاںتک کہ کئی راج بھون کے باہربھی زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔ قابل ذکرہے کہ گل چین سنگھ چاڑک کی قیادت میں ڈوگرصدر سبھا کے وفود نے حال ہی گورنر کے صلاحکار بی بی ویاس کے ساتھ ملاقات کی اور جنرل زوراورسنگھ کے مجسمے کی شان کی رفتہ بحالی پرزوردیا۔ تنظیم کے صدر نے میونسپل کمشنر کی جانب سے ہم آہنگی قوتوںاوربھائی چارے کی تقویت دینے کیلئے فوری طور پر اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی ہے۔تاہم صدر سبھا نے جموں خطے میں ڈوگرہ ثقافت کے علاوہ مبارک منڈی کمپلیکس۔قدیم ڈوگرہ نمائش گھر اورقدیم ڈوگری وراثت کی تقویت کی بحالی کیلئے جامع ٹھوس اقدامات اٹھانے کیلئے بھی زور دیا ہے۔ سبھا کے صدر نے ریاست میں لوگوںکے جذبات کی قدر اورپامالیوں کیلئے حکمت عملی اپنانے کی ضرورتوں پربھی زوردیتے ہوئے مہاراجہ ہری سنگھ کی یوم پیدائش پر سرکاری طورپر چھٹی کا اعلان کرنے کامطالبہ کیا ہے