سرینگر//جموں و کشمیر پریمیر لیگ لیگ میں اتوار کوڈاڈو رینجرز نے ٹیم برڈ کو 104 رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ڈاڈو رینجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے۔ ناصر کمار نے قیمتی 124 رنز بنائے۔ میچ کی شاندار کارکردگی ناصر کمار کی طرف سے سامنے آئی جو مین آف دی میچ ثابت ہوئے۔جواب میں ٹیم برڈ صرف 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
ناصر کمار کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔جے کے پی ایل سیزن 2 میں دن کے دوسرے میچ میں رائل گڈ ول نے سلطان واریئرز بارہمولہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ ایس ڈبلیو بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189/10 رنز بنائے۔امتیاز بٹ نے 57 گیندوں میں 92 رنز بنائے۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زاہد ڈار تھے جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ ایس ڈبلیو بی کی جانب سے کلوندر سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بعد ازاں عمیس ایتو کو گیم چینجر اور زاہد ڈار کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔